۲۹ شهریور ۱۴۰۳ |۱۵ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 19, 2024
عراقچی

حوزہ/ ایران کے نئے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کے رکن خلیل الحیہ کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں کہا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت اور مزاحمت میں اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف اسی طرح باقی رہے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نئے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کے رکن خلیل الحیہ کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں کہا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت اور مزاحمت میں اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف اسی طرح باقی رہے گا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے خلیل الحیہ کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے غزہ کی پٹی کے عوام کی گیارہ ماہ کی مزاحمت اور صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف ڈٹے رہنے پرتعریف کی اور کہا کہ فلسطینی عوام اور فلسطینیوں کی حتمی فتح ہوگی، جمہوریہ اسلامی ایران فلسطینی عوام کے ساتھ آخری دم تک کھڑا رہے گا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کسی بھی ایسے معاہدے کی حمایت کرے گا جس میں جنگ بندی اور غزہ جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا جائے اور اس معاہدے کو فلسطینی عوام اور مزاحمتی گروہوں اور حماس نے قبول کیا ہو۔

اسی طرح اس ٹیلی فونک گفتگو میں حماس کے سیاسی دفتر کے رکن خلیل الحیہ نے بھی عباس عراقچی کو ایران کا وزیر خارجہ بننے پر مبارکباد پیش کی اور غزہ میں جنگ بندی اور صیہونی حکومت کے جرائم کے حوالے سے مذاکرات کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا، مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور مسجد اقصیٰ کی حیثیت کو تبدیل کرنے کی صہیونی حکومت کی کوششوں سے آگاہ کیا۔

خلیل الحیہ نے اسی طرح فلسطینی عوام کی حمایت میں ایران کے سابق وزیر خارجہ شہید حسین امیر عبداللہیان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے تاکید کی کہ فلسطینی عوام ہمیشہ فلسطینیوں کی حمایت اور صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف مزاحمت پر ایران کے شکر گزار رہیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .